بجلی چور ،رشوت خور اور زائد بل ڈالنے والے افسروں کےخلاف کاروائی کا فیصلہ

بجلی چور ،رشوت خور اور زائد بل ڈالنے والے افسروں کےخلاف کاروائی کا فیصلہ

  



                                        لاہور(زاہد علی خان) ایف آئی اے اور واپڈا حکام کے درمیان ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ واپڈا کے ایسے اہلکاروں اور افسروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو بجلی چوری کراتے، صارفین کو زائد بل ڈالتے اور رشوت لیتے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے طور پر ایسے سرکاری افسران کےخلاف کارروائی کریں گے اورضرورت پڑنے پر مشترکہ آپریشن بھی کیا جائے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیاہے کہ واپڈا کے اہلکاروں کے حکومت سے قومی سطح پر معاملات خراب ہوئے ہیں جس سے سیاسی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

فیصلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...