صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس 11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنیکی منظوری

صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس 11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنیکی ...

  



                       لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 41 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی11 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 49کروڑ 35لاکھ 3 ہزار روپے کی منظوری دی ہے۔وبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 41 ویں اجلاس میں جن 11 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع رحیم یار خاں ، عباسیہ کینال 3-R میں ڈرینیج سسٹم کی فراہمی (ترمیمی)کے لیے مبلغ 74 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار روپے ، ضلع رحیم یار خاں صادق آباد میں واٹر سپلائی سکیم کے لیے مبلغ 71 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار روپے، راولپنڈی میں اڈیالہ اور چکری روڈ پر واٹر سپلائی سکیم کے لیے مبلغ 99 کروڑ 60 لاکھ 30 ہزار روپے، ملتان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قیام مبلغ 1 ارب 12 کروڑ 66 لاکھ 47 ہزار روپے، ضلع لاہور میں ملتان روڈ فیز ٹو سیکشن تھری(سکیم موڑ سے چوبرجی ) روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 79 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ سیالکوٹ میں گوجرانوالہ پسرور روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 1 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں خوشاب مظفر گڑھ روڈ کی بہتری اوربحالی کے لیے مبلغ 2 ارب 22 کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں رنگ پو ر چوک منڈا دریا دین پناہ سے تونسہ موڑ روڈ (ترمیمی )کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 66 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے، ضلع بہاولنگر میں چشتیاں ڈھرانوالہ فورٹ عباس روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے مبلغ 56 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار روپے، ضلع سرگودھا اور خوشاب میں دریائے جہلم پر ہائی لیول پل کی تعمیر مبلغ 1 ارب 90 کروڑ 67 لاکھ 76 ہزار روپے اور لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ (پیکیج- 17 )کھیرا کے مقام پر انٹر چینج کی تعمیر (ترمیمی) کے لیے مبلغ1 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار روپے شامل ہیں ۔

 منظوری

 

مزید : علاقائی


loading...