سعودی عرب کا پاکستان کے ریلوے کے مکینیکل آپریشنل سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا فٰصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے ریلوے کے مکینیکل آپریشنل سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا ...

  



           اسلام آباد(آئی این پی ) سعودی عرب نے پاکستان ریلوے کے مکینیکل ‘ آپریشنل سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ‘ بھاری مراعات اور تنخواہوں پر پاکستان ریلوے پر بوجھ بننے والے 500 سے زائد کنٹریکٹ ریلوے ملازمین سعودی عرب جائیں گے ‘ ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کیلئے سعودی کمپنی وزارت ریلوے بھاری معاوضہ دے گی ‘ معاہدہ پر دستخط آئندہ ماہ کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ منگل کو وزارت ریلوے کے انتہائی باوثوق ذرائع نے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ سعودی عرب میں ریلوے کیلئے کام کرنے والی مشہور کمپنی نے سعودی عرب میں ریلوے کو مزید بہتر بنانے کےلئے پاکستان سے تربیت یافتہ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی کمپنی نے پاکستان ریلوے سے تکنیکی ‘ مکینیکل ‘ آپریشنل شعبوں سے تربیت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے نے بھی اس معاملے پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے ملازمین جو کنٹریکٹ پر ہیں اور ریلوے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ان کو بھاری تنخواہوں اور مراعات پر سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں بند پاکستانی ریل کاپ کو بھی فعال بنانے کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی تربیت یافتہ سٹاف کی فراہمی کے عوض پاکستان ریلوے کو ٹریننگ کی مد میں بھاری رقم فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط آئندہ ماہ ہونگے جس کے بعد سٹاف سعو دی عرب روانہ ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...