سوئی ناردرن گیس کمپنی با اثر افسروں کے سامنے بے بس ،درجنوں با اثر نادہندگان کے کنکشن نہ کٹ سکے

سوئی ناردرن گیس کمپنی با اثر افسروں کے سامنے بے بس ،درجنوں با اثر نادہندگان ...

  



                                    لاہور(کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی با اثر افسران کے سامنے بے بس ہو گئی ۔ نادہندہ ہونے کے باوجود درجنوں با اثر سرکاری افسران کے گھروں اور دفاتر کے کنکشن منقطع نہیں کئے جا سکے ۔ تاہم دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز ایم پی اے رانا تجمل کے گھر کا کنکشن منقطع کر دیا ۔ ایم پی اے رانا تجمل کے ذمہ تین لاکھ 73 ہزار روپے کا بل واجب الادا ہے کئی بار نوٹسز کے باوجود بل ادا نہیں کیا گیا جس پر گزشتہ روز کارروائی کی گئی ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق جس ٹیمیں با اثر افسران کے گھروں اور دفاتر کے کنکشن منقطع کرنے جاتی ہیں تو وہاں سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ان کو اندر ہی نہیں جانے دیتے ہیں ۔ سوئی ناردرن جس با اثر افسران کے دفاتر کے گیس کنکشن منقطع کرنے میں ناکام رہے ہیں اس میں سنٹرل پولیس آفس انار کلی ، ڈی ایس پی سی ائی اے آفس ، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی ، قربان لائن لاہور ، ایس ایس پی سی ائی اے آفس ، ائی بی آفس اور ایڈیشنل ائی جی شامل ہیں ۔ سنٹرل پولیس آفس انار کلی کے ذمہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے ، ، ڈی ایس پی سی ائی اے آفس کے ذمہ دو لاکھ روپے ، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے ذمہ دو لاکھ روپے ، قربان لائن لاہور کے ذمہ تین لاکھ روپے ، ایس ایس پی سی ائی اے آفس کے ذمہ ایک لاکھ نوے ہزار روپے آئی بی آفس کے ذمہ پانچ لاکھ 83 ہزار روپے اور ایڈیشنل ائی جی آفس کے ذمہ 25 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر