مستونگ بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ 6 پولیس اہلکار جاں بحق ایک ڈاکو ماراگیا

مستونگ بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ 6 پولیس اہلکار جاں بحق ایک ...

  



    مستونگ (آئی این پی) مستونگ میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت 11افراد زخمی ہوگئے‘ مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ منگل کو پولیس کے مطابق مستونگ میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ باقی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوﺅں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی تو پولیس کو اطلاع ملی اور وہاں پر سکیورٹی اہلکار پہنچ گئے جس پر ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے

مزید : علاقائی