فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ برانچ کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ برانچ کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

  




لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ برانچ کے حکومتِ سندھ سے کامیاب مذاکرات کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں سات روز سے جاری فلور ملز کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چےئرمین میاں محمد ریاض اور عاصم رضا احمد نے بھی پنجاب کی فلور ملز کی علامتی ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اور کل سے صوبہ بھر کی تمام فلور ملز معمول کے مطابق کام کریں گی۔میاں محمد ریاض اور عاصم رضا احمد نے کہا سندھ کی فلور ملز نے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہڑتال کی ، ان ایشو ز پر ہم تمام صوبوں کے ساتھ ہیں اور اسی لئے صوبوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کیلئے آج سے علامتی ہڑتال فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جانے کے بعدپنجاب میں علامتی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...