جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  



جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک ) شکتوئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ کے علاقے شکتوئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل شمالی وزیرستان میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک فوجی افسر سمیت 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں