پانچواں یوم شہدا آج منایا جا رہا ہے

پانچواں یوم شہدا آج منایا جا رہا ہے
پانچواں یوم شہدا آج منایا جا رہا ہے

  



 راولپنڈی، بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک )شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پانچواں یوم شہدا آج منایا جا رہا ہے۔یوم شہداءکے سلسلے میں ملک بھر کی کنٹونمنٹس میں خصوصی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔مسلح افواج کی طرف سے شہداءکی یادگاروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ بہاولپور گیریژن کینٹ میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس سلسلے کی اہم تقریب شام کو جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوگی جس میں آرمی چیف شہداءکے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت بھی اس تقریب میں شریک ہو گی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف یاد گار شہداءپر پھول چڑھائیں گے۔ دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔یوم شہداءوطن عزیز کے ان بہادر جوانوں اور افسروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے جانیں مادر وطن کے دفاع کی نذر کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی پائندہ تاریخ رقم کر دی۔اس دن کا مقصد ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے جن کے پیاروں نے ملکی دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔ پچھلے چند برسوں میں 55 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ 5 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور تقریبا15 ہزار سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

مزید : قومی /Headlines