راولپنڈی،غصے میں اندھے پڑوسیوں نے10سالہ بچی پرتیزاب پھینک دیا

راولپنڈی،غصے میں اندھے پڑوسیوں نے10سالہ بچی پرتیزاب پھینک دیا
راولپنڈی،غصے میں اندھے پڑوسیوں نے10سالہ بچی پرتیزاب پھینک دیا

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے بہار کالونی میں مخالفین نے غصے میں آکر 10سال کی بچی پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب سے بچی کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کی بہار کالونی میں پڑوسیوں نے بچی کی خالہ سے جھگڑے میں بے قابو ہو کر 10 سال کی شگفتہ پروین پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے بچی کا چہرہ اور گردن متاثر ہوئی، بچی کو تشویش ناک حالت میں بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا، جس پر طیش میں آکر انہوں نے بچی پر تیزاب پھینکا، 10 سالہ کم سن کلی اپنی خالہ کے گھر رہنے آئی ہوئی تھی۔

مزید : راولپنڈی


loading...