بدین:ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،45زخمی

بدین:ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،45زخمی
بدین:ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،45زخمی

  



بدین (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع بدین کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی علی الصبح پیش آیا، جب ہندو یاتریوں کی بس کراچی سے بدین میں واقعہ درگاہ ماتی ڈھکن جارہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بدین کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ بعض زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے تمام زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ15 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید : بدین


loading...