طالبان شوریٰ کا طالبان کمیٹی سے رابطہ ،فریقین کوکارروائیاں روکنا ہونگی: پروفیسرابراہیم

طالبان شوریٰ کا طالبان کمیٹی سے رابطہ ،فریقین کوکارروائیاں روکنا ہونگی: ...
طالبان شوریٰ کا طالبان کمیٹی سے رابطہ ،فریقین کوکارروائیاں روکنا ہونگی: پروفیسرابراہیم

  



 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان شوریٰ نے طالبان رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کرکے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان شوریٰ کے رکن اعظم طارق نے مولانا یوسف شاہ اور ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اعظم طارق نے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فریقین کو مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں روکنی ہوں گی۔امن عمل کو کسی صورت میں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو طالبان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے۔ امید ہے کہ جلد ہی حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے مابین ملاقات ہو گی۔ کوشش ہے کہ مستقل فائر بندی کا اعلان کیا جا سکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں