کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا: شرجیل میمن

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا: شرجیل میمن
کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا: شرجیل میمن

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر قانون نافذ کرنیوالوں نے بڑی حد تک قابو پالیا ہے،مسلم لیگ ن کی جانب سے بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال پر قانون نافذ کرنیوالوں نے کافی حد تک قابو پالیاہے۔پولیس کارروائیوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں بھی کمی آئی ہے۔دہشت گردوں کا نشانہ اب سندھ ہے جہاں میں افسران پر حملے کئے جارہے ہیں۔بجلی کی بندش اور بجلی کی چور ی سے متعلق سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ہمیں جو بل دیئے گئے ہیں اس میں واپڈا کی بڑی نااہلی سامنے آئی ہے،لائن لاسز کی سزا عوام کو دی جارہی ہے۔پرویز مشرف سے متعلق سوال پر شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت سابق صدر سے کوئی ڈیل کر رہی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...