لاہور پولیو کے لیے ہائی رسک شہرقرار

لاہور پولیو کے لیے ہائی رسک شہرقرار
لاہور پولیو کے لیے ہائی رسک شہرقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پولیو کا خطرہ بڑھنے لگا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کے شہر کو بھی پولیو کے لیے ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل محکمہ صحت نے بند روڈ نالے سے نمونے لیے تھے جن کے نتائج تین ماہ کے بعد پازیٹیو آئے ۔اس صورت حال سے محکمہ صحت کے حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اب محکمہ صحت نے 5مئی سے 73یو سی میں انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ نمونے پازیٹو آنے کی بنیادی وجہ شمالی علاقوں سے آنے والے بچے ہیں ۔