ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی
ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 177 اور کمرشل سلنڈر 681 روپے سستا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 15 روپے فی کلوگرام کمی کے ساتھ 90 روپے کلو کی سطح پر آ گئی تاہم کئی علاقوں میں فی کلو قیمت 100 سے 115 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیویشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کئی سال بعد 90 روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ہے، اضافی وصول کرنے والوں کے خلاف اوگرا کارروائی کرے گا۔ عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ایل پی جی 100 روپے فی کلو جبکہ گلگت بلتستان، فاٹا اور مظفر آباد میں 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزید : بزنس


loading...