وینا ملک کی پاکستان آمد،اب یہیں کام کروںگی

وینا ملک کی پاکستان آمد،اب یہیں کام کروںگی
وینا ملک کی پاکستان آمد،اب یہیں کام کروںگی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک پاکستان پہنچ گئی ہیں، ایئرپورٹ پر ان کے سسرالیوں، گھر والوں اور دوستوں نے ان کا استقبال کیا ۔ اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وطن سے دوری محبت کو بڑھاتی ہے، خواہش ہے کہ اب پاکستان میں رہ کر کام کروں۔شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا اپنا ملک ہے، وطن واپس پہنچنے پر اللہ کی شکر گزار ہوں، اپنوں میں واپس آکر بہت جذباتی ہو گئی ہوں، وطن واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان میرا خاندان ہے، وطن سے دوری ہمیشہ محبت کو بڑھاتی ہے، ایک سمجھ دار لڑکی کے روپ میں وطن واپس آئی ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں رہ کر کام کروں۔یادرہے کہ وینا ملک نے اپنے بھارت قیام کے دوران پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کئی مشکوک حرکات کیں جس میں کچھ عرصہ قبل وینا ملک نے اپنے بازو پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا نام لکھوا کر فحش شوٹ کروایا تھا تو ہر پاکستانی غم و غصے کی تصویر بن گیا تھا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ اب وینا ملک کا پاکستان آنا ممکن نہیں ہے مگر اب وہ پاکستان آچکی ہیں ۔ وینا نے سیاست میں بھی آنے کا اعلان کررکھا ہے۔سکینڈل کوئین نے گزشتہ برس دسمبر میں پاکستانی نزاد بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کے بعد بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ وینا ملک کی شادی کی ایک پروقار تقریب امریکا میں بھی منعقد کی گئی تھی اور ان کی شادی کی ایک تقریب پاکستان میں بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید : تفریح


loading...