اسامہ بن لادن کے ہم شکل دکاندار کی مقبولیت

اسامہ بن لادن کے ہم شکل دکاندار کی مقبولیت
اسامہ بن لادن کے ہم شکل دکاندار کی مقبولیت

  



ساﺅ پاﺅلو (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو میں مشروبات کی ایک دکان کی شہرت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس کی وجہ بھی بہت انوکھی ہے۔ اس دکان کا مالک فرانسیسو ایلڈر اسامہ بن لادن سے مشابہت رکھتا ہے اور اس نے اپنا حلیہ بھی بالکل اسامہ جیسا بنارکھا ہے جس کی وجہ سے گاہک اسکی دکان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ 54سالہ فرانسیسو کا کہنا ہے کہ وہ ایک محبت کرنے والا شخص ہے اسے تشدد پسند نہیں۔ وہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے۔ اس نے اپنی دکان کا نام بدل کر بن لادن بار رکھ لیا ہے۔ یہ شخص اتنا مقبول ہے کہ سیاح اس کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے گھنٹوں اس کی دکان کے باہر لائنیں بناکر کھے رہتے ہیں۔ فرانسیسو پر متعدد ڈاکومنٹریاں بن چکی ہیں اور اس کا شمار ساﺅپاﺅلو کے مقبول ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اس کی دکان کا وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ فرانسیسو کا کہنا ہے کہ وہ اس سے بہت خوش ہے کیونکہ اسامہ بن لادن کم از کم اس کے لیے تو خوش قسمتی کا باعث بنا ہے۔

مزید : تفریح