سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق میں کانٹے دار مقابلہ

سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق میں کانٹے دار مقابلہ
سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق میں کانٹے دار مقابلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے لیے سابق سپنرز مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے درمیان مقابلہ ہے۔ دونوں درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔ دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اشتہار محض رسمی کارروائی ثابت نہیں ہوگا۔ ثقلین مشتاق ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ کام کرکے کوچنگ کا وہ خاصا تجربہ حاصل کرچکے ہیں۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کریں اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے ہیڈ کوچ اورسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی صلاحیتوں سے ضرور فائدہ اٹھائے گا، سسٹم کے تحت کوچز کا انتخاب ہوگا اور اشتہار محض رسمی کارروائی ثابت نہیں ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...