اداکارہ صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ چوری

اداکارہ صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ چوری
اداکارہ صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ چوری

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکر نے اداکارہ صوفیہ احمد کی زندگی اجیرن کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوفیہ احمد کا فیس بک اکاﺅنٹ چند روز پہلے کسی نے ہیک کرلیا تھا جس کے بعد ہیکر ان کے مختلف دوستوں کو طرح طرح کے پیغامات بھیج رہا ہے۔ کئی فنکاروں نے اس بارے میں صوفیہ سے شکایت بھی کی جس پر انہوں نے بتایا کہ اب میں پرانا اکاﺅنٹ استعمال نہیں کررہی۔ صوفیہ احمد نے بتایا کہ ہیکر نے میری زندگی عذاب بنادی ہے اگرچہ میں اپنا نیا کااﺅنٹ بناچکی ہوں لیکن میرے پرانے اکاﺅنٹ سے ابھی تک میرے دوستوں کو غلط پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں۔ میں سب لوگوں کو اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ کسی بھی صورت میں میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ اب میرا اس اکاﺅنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : تفریح


loading...