شعیب اختر نے بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی

شعیب اختر نے بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی
شعیب اختر نے بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی بھارت میں دلہن کی تلاش شروع کردی۔ان کے مطابق کسی کو نہیں معلوم ہوتا کہ اس کا جیون ساتھی کہاں موجود ہے، مجھے بالی ووڈ فلموں میں کام کا شوق تو ہے مگر یقین نہیں کہ اچھا اداکار بن سکتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر 38 برس کے ہوچکے مگر ابھی تک انھوں نے اپنا گھر نہیں بسایا،اچھے جیون ساتھی کے لیے ان کی تلاش جاری اور وہ بھارت میں بھی شادی کے امکان کو رد نہیں کرتے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی بھارتی خاتون سے شادی کرنا چاہیں گے تو شعیب اختر نے جواب دیا کہ کیوں نہیں، اس میں حرج کیا ہے۔ شعیب اختر کو 2007ء میں بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکتا تھا، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ مجھ سے بالی ووڈ فلمسازوں نے رابطہ کیا کہ میں ان کی فلم میں کام کروں ، میں خود بھی بالی ووڈ فلموں میں دلچسپی رکھتا ہو ں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اداکاری بھی کرسکتا ہوں۔ ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ جب میں پاکستان کے لیے کھیل رہا تھا اس وقت کسی نے میری زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، مگر تب میری توجہ صرف کرکٹ پر تھی اور میں کسی دوسری جانب نہیں سوچنا چاہتا تھا۔مگر اب یہ ان پر ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ کسی بھارتی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے امکان پر شعیب اختر نے کہا کہ کھیل میری پہلی محبت ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھارتی ٹی وی کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہوں، میں پہلے ہی کمنٹری کررہا ہوں اور مجھے اس کا تجربہ بھی ہے، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے پروگرام میں شرکت کے سوال پر انھوں نے کہا کہ سلمان نہ ہی ان کی ٹیم کی جانب سے میرے ساتھ رابطہ کیا گیا،اگرایسا ہوا ہوتا تو میں صاف بتا دیتا۔

مزید : کھیل


loading...