اونٹ کے منہ میں زیرہ ..پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اونٹ کے منہ میں زیرہ ..پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اونٹ کے منہ میں زیرہ ..پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دے دی۔اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 51پیسے ، ایچ او بی سی کی قیمت میں 1 روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 93 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے8 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت107 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 109 روپے 34 پیسے، ایچ او بی سی 134روپے 63 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 34 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 94 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں