لاہور:شہر کے 70 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

لاہور:شہر کے 70 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد
لاہور:شہر کے 70 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈینگی وائرس کا خطرہ بدستور موجود، شہر کے بیشتر علاقوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی تصدیق ہوئی ہے۔ 56 علاقوں میں گھروں کے اندر اور 14 پبلک مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔ نشتر ٹاﺅن میں ڈینگی مچھر کی افزائش سب سے زیادہ ہے۔ ڈینگی وائرس کی شکل میں شہریوں کی زندگی اور صحت کو بدستور خطرہ لاحق ہے۔ مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر 56 مقامات پر ڈینگی مچھر کی افزائش کی تصدیق ہوئی ہے اور 14 مختلف پبلک مقامات پر بھی لاروا کی پرورش سامنے آئی ہے۔ سب سے زیادہ نشتر ٹاﺅن میں 39 گھروں کے اندر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے جس میں اسماعیل نگر، ستارہ کالونی، فرید کالونی کے علاقے نمایاں ہیں۔ عزیز بھٹی ٹاﺅن میں دو علاقوں میں گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ داتا گنج بخش ٹاﺅن میں ریس کورس، ساندہ اور امین پورہ کے علاقوں میں 8 گھروں میں لاروا پایا گیا۔ سمن آباد ٹاﺅن میں مختلف علاقوں میں 7 مقامات پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عزیز بھٹی ٹاﺅن میں 4، داتا گنج بخش ٹاﺅن میں 5، راوی ٹاﺅن میں 3 پبلک مقامات پر بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سمن آباد ٹاﺅن اور واہگہ ٹاﺅن میں ایک ایک پبلک مقام پر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔ ڈینگی مچھر کی شہر کے مختلف علاقوں میں افزائش کی وجہ سے شہریوں کی صحت اور زندگیوں کو بدستور سنگین خطرہ لاحق ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...