اب موبائل چارجر گاڑی کی بیٹری چارج کریں گے

اب موبائل چارجر گاڑی کی بیٹری چارج کریں گے
اب موبائل چارجر گاڑی کی بیٹری چارج کریں گے

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دوران سفر گاڑی کی بیٹری بیٹھ جائے تو ڈرائیور کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ امریکہ کی ایک بیٹری بنانے والی کمپنی نے ایسا موبائل فون چارجر تیار کیا ہے جو ضرورت پڑنے پر آپ کی گاڑی کی بیٹری بھی چارج کرے گا۔ جمپر نامی اس چھوٹے سے چارجر کا وزن صرف دو سو گرام ہے اور یہ چھ ہزار ایم اے ایچ کے ہائی پاور کا حامل ہے جو گاڑی کو 12 وولٹ کی توانائی فراہم کرے گا۔ بڑی بڑی گاڑیوں کو چارج کرنے والے اس چھوٹے سے چارجر کی قیمت 40 پاﺅنڈ رکھی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی