حکومت دھاندلی کے خلاف ہمارے احتجاج سے خوفزدہ ہے: شیریں مزاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کے خلاف ہمارے احتجاج سے خوفزدہ ہے، عوام کو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن جمہوریت کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ان کے جمہوری حق پر کیسے ڈاکہ ڈالا گیا۔