جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے:خورشیدشاہ

جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے:خورشیدشاہ
khurshed

  



لاہور(نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے جمہوریت کونقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہرکردیاہے۔خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ ایسی چیزیں سامنے آرہی ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتاہے ،پوری دنیا میں ایک نیامنظر نامہ بن رہا ہے ، ہمیں ہرقدم پھونک پھو نک کر اٹھانا ہو گا۔اداروں کی آپس کی لڑائی سے کوئی تیسرا فائدہ اٹھائے گا اس لئے ہم اداروں میں ٹکراو نہیں چاہتے۔سب سے پہلے ملک کی بقا اور سلامتی کو مد نظر رکھنا ہوگا ۔اپوزیشن لیڈر نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور سیاست کاچولی دامن کا ساتھ ہے تاہم صحافی برادری کو احتیاط سے کام لےنا چاہئے کیوں کہ ہمارادور ختم ہو چکاہے۔پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

مزید : لاہور


loading...