جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
doctor

  



سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،،یہ محاورہ تو آپ اکثر سنتے ہی رہتے ہوں گے اس کا اصل مصداق بنے ایک ڈاکٹرصاحب۔سوات میں خودکش حملے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے چار باغ کے علاقے میں امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔لیکن حملہ آور جب کلینک کے باہرپہنچاتو خود کش جیکٹ پھٹ گئی جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور اطراف کی عمارتوں کے پیشے ٹوٹ گئے۔تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ کلینک بند ہونے کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ڈاکٹرفاروق کلینک کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں موجودتھے جو کہ محفوظ رہے۔

مزید : سوات


loading...