رجب کا چاند نظر آ گیا، کل یکم رجب ہو گی

رجب کا چاند نظر آ گیا، کل یکم رجب ہو گی
رجب کا چاند نظر آ گیا، کل یکم رجب ہو گی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی نے رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے، کل یکم رجب ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے رجب کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کل یکم رجب ہو گی۔رجب اسلامی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے جبکہ رمضان المبارک نواں مہینہ ہے۔ اس لحاظ سے رمضان المبارک کے آغاز میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔

مزید : قومی