عالمی بینک ’طائر لاہوتی‘ کیلئے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری کل دے گا

عالمی بینک ’طائر لاہوتی‘ کیلئے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری کل دے گا
عالمی بینک ’طائر لاہوتی‘ کیلئے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری کل دے گا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک بورڈ کل پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے جن کی واپسی 25 سال میں کی جائے گی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عالمی بورڈ کے اجلاس میں عالمی بینک پاکستان کیلئے کنٹری سٹریٹجی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عالمی بورڈ کے اجلاس میں اس قرض کی منظوری مختلف منصوبوں کیلئے دی گئی ہے جن میں توانائی کے منصوبے سرفہرست ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس قرضے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جن کے مطابق عالمی بینک نے اس قرضے کیلئے بھارت سے تجارتی تعلقات کومعمول پر لانے کا بھی مطالبہ کیا تھا اور ان اقدامات کے عوض ورلڈ بینک آئندہ پانچ سال میں پاکستان کو11ارب ڈالر دے گا۔ ایک اور انتہائی تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی وفاقی اورصوبائی سطح پر پالیسیوں کی تشکیل میں بھی براہ راست شمولیت ہو گی۔ یعنی صرف 11 ارب ڈالر کے عوض ملک کی باگ دوڑ اس مالیاتی ادارے کے ہاتھوں میں تھمانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عالمی بینک کا ادارہ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن سرکاری اداروں میں حصص حاصل کرنیکی تیاری میں ہے۔ آئی ایف سی مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل میں بھی تعاون کریگی۔ نجکاری کے عمل کو تیزکرنے کے لیے یہ ادارہ کم از کم 50کروڑ ڈالرکا قرضہ بھی دے گا۔ الیکشن سے قبل وزیراعظم نواز شریف ایک شعر بہت کثرت سے استعمال کرتے رہے ہیں کہ

اے طائر لاہوتی، اس رزق سے موت اچھی

جس رزق سے آتی ہو، پرواز میں کوتاہی

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...