چیری کا جوس پرسکون نیند کی ضمانت

چیری کا جوس پرسکون نیند کی ضمانت
چیری کا جوس پرسکون نیند کی ضمانت

  



کیمبرج (بیورورپورٹ) دور جدید کی مسائل سے بھرپور زندگی نے ہم میں سے اکثر کی نیند اُڑا رکھی ہے۔ دن بھر کے کام اور آرام سے محرومی نے لوگوں کو نیند کے مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ اگر آپ بھی بے خوابی کے مسائل کا شکار ہیں تو خوش ہوجائیے کہ اب اس بیماری کا ایک میٹھا اور مزیدار حل دستیاب ہوگیا ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں یہ معلوم کیا ہے کہ اگر صبح شام ایک گلاس چیری کا جوس پیا جائے تو آپ رات کے وقت پر سکون نیند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ چیری کا جوس عمر رسیدہ لوگوں کیلئے خصوصی طور پر مفید ہے اور ان کے نیند کے مسائل کا بہترین علاج ہے۔ تحقیق کے دوران یہ دلچسپ بات سامنے آئی کہ محض دو ہفتے کیلئے چیری کے جوس کے استعمال سے انسو منیا کی بیماری کا شکار بزرگوں کی نیند میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ ہوگیا۔ انسومنیا کی بیماری کے شکار افراد ٹھیک طور پر سو نہیں سکتے اور یہ بیماری بزرگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے اگر آپ طویل عرصے کیلئے اس بیماری کا شکار رہیں تو یہ صحت کیلئے شدید ترین خطرات پیدا کرسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...