جیل جانے کی خواہش پوری ہو گئی

جیل جانے کی خواہش پوری ہو گئی
جیل جانے کی خواہش پوری ہو گئی

  



شنگھائی (بیورو رپورٹ) آزادی کا شمار انسان کیلئے دنیا کی اہم ترین نعمتوں میں ہوتا ہے لیکن بھوک ایسی ظالم شے ہے کہ انسان ایسی بدترین قید کیلئے بھی تیار ہوجاتا ہے کہ جس میں پیٹ بھرنے کو کچھ مل سکے۔ چین میں ایک بھوک سے بے حال شخص نے بھی اس عذاب سے نجات کیلئے یہ حل سوچا کہ کسی نہ کسی طرح جیل پہنچا جائے تاکہ روٹی تو نصیب ہو، شنگھائی شہر کے ایک ریلوے سٹیشن پر اس نے ایک نوجوان عورت کو دبوچ کر اس کے گلے پر چاقو رکھ دیا۔ بھوکے شخص کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی اور پولیس نے اسے اقدام قتل کے جرم میں گرفتار کرکے جیل پہنچادیا۔ اطلاعات کے مطابق اب یہ شخص جیل کی روٹیوں پر دیوانہ وار حملہ آور ہوچکا ہے اور اپنی سکیم کے کامیاب ہونے کے بعد اپنی کامیابی کا ’جشن‘اپنی بھوک مٹاکر منارہا ہے۔ تاہم بعض ہم وطنوں نے اس چینی شخص کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ ضرورت پڑنے پر ایسا خطرناک طریقہ اختیار کرنے کی بجائے حکومت کے خلاف چند باتیں کردے کیونکہ چینی حکومت مخالفانہ بات کرنے والوں کو بلا تاخیر جیل پہنچا دیتی ہے۔

مزید : انسانی حقوق


loading...