یوم شہداءکے موقع پر تقریب ، شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا، زندہ قومیں اپنے شہداءکو نہیں بھولتیں: میجر جنرل انعام الحق
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میجر جنرل انعام الحق نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداءکو نہیں بھولتیں، پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ حیدر آباد میں یوم شہداءکے حوالے لے تقریب میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جی او سی میجر جنرل انعام الحق نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل انعام الحق کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، زندہ قومیں شہداءکو نہیں بھولتیں۔