نریندر مودی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی میں ہمت نہیں: دفتر خارجہ

نریندر مودی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے ...
نریندر مودی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی میں ہمت نہیں: دفتر خارجہ
کیپشن: Tasnim-Aslam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے نریندر مودی کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالفت بیانات الیکشن میں حمایت جیتنے کی کوشش ہے، پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کا سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جو کہتا ہے داﺅد ابراہیم کراچی میں ہے اس کو غلط فہمی ہے، ریاستی معاملات غیر سنجیدگی سے نہیں چلتے، ایسی باتوں کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں، ہماری سرحدوں پر فوجیں لگائی گئیں، اربوں روپے خرچ ہوئے، ایسا بیان نہیں دینا چاہئے جو خطے میں مسئلے کا پیش خیمہ بنے، کسی میں ہمت نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔