جن ہالی ووڈ کی اداکارہ پرعاشق

جن ہالی ووڈ کی اداکارہ پرعاشق
جن ہالی ووڈ کی اداکارہ پرعاشق

  



سان فرانسسکو(بیورورپورٹ)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نتاشا بالسک نےدعویٰ کیا ہے کہ ایک جن اس پر عاشق ہو چکا ہے اوردوبار اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنا چکاہے۔اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ہالی ووڈمیں تہلکہ مچ چکا ہے۔جن کے ساتھ اپنا پہلا تعلق بتاتے ہوئے نتاشا کا کہنا تھاکہ وہ اپنے کمرے میں اکیلی بیٹھی ہوئی تھی جب اسے ایسا محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی داخل ہوا ہے لیکن اسے کوئی دکھائی نہ دیا۔’میں نے اس عمل کو اپنا وہم سمجھتے ہوئے نظرانداز کردیا۔ا س کے تھوڑی ہی دیربعد مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی مجھے چھو رہاہے۔پہلے تو مجھے کچھ سمجھ نہ آیا لیکن ایک دم ایسا محسوس ہوا کہ کسی نے مجھے اپنے ہاتھوں سے قابو کرلیا ہے‘۔خاتون نے اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن نظر نہ آنے والے ہاتھوں کی گرفت مضبوط تھی۔نتاشا کہتی ہیں کہ گرفت کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے اس نے ہتھیار ڈال دیئے اورخود کو حالات پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔بس پھر کیا تھا کہ ان دیکھی قوت نے نتاشاکومکمل طورپر اپنے قابومیں لے لیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ اپنے بیڈ پرتھی اورپھر اس کے بعد یاد نہیں کہ انجانی قوت نے کتنی دیر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم وہ ذہنی طورپر اس عمل کوقبول کر چکی تھی۔نتاشا کہتی ہے کہ پہلی زیادتی کے بعد ایک ماہ تک خاموشی رہی لیکن پھر جن نے عمل دوبارہ دھرایا۔اداکارہ نے اقرارکیا کہ جن نے دوبار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ خوف و ہراس کا شکار ہے تو اس کاکہنا تھاکہ اس میں خوف کی کیا بات ہے بلکہ اب وہ سوچ رہی کہ جن تیسری بار کب آئے گا۔اس کا کہنا تھاکہ وہ بچپن سے ہی ”جناتی دنیا“ کے بارے میں سوچاکرتی تھی لیکن اس تجربے کے بعد اسے اپنے کافی سوالات کا جواب مل چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس