سپیکرپنجاب اسمبلی بھی بجلی سے محروم

سپیکرپنجاب اسمبلی بھی بجلی سے محروم
iqbal

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت پانی وبجلی کی طرف سے ملک بھر میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔جب سپریم کورٹ ،پاک سیکرٹریٹ اور یہاں تک کہ محکمہ پا نی و بجلی کے خود اپنے ہیڈ آفس کی بجلی کاٹی جا سکتی ہے توایم این ایز اور ایم پی ایز کی کیا حیثیت یعنی کہ ”چہ پدی ،چہ پدی کا شوربہ “جیسے صورتحال۔تازہ کارروائی میں لیسکو حکام نے عدم ادائیگی پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھرکا کنکشن بھی کاٹ دیا ہے ۔لیسکو حکام کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال 4لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

مزید : لاہور


loading...