سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل

سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل

  



ریاض (بیورورپورٹ) سعودی عرب نے حالیہ فوجی مشقوں کے دوران آخر کار دنیا کو اپنی ایٹمی قوت کا جلوہ دکھا ہی دیا ہے۔ عراق، کویت اور سعودی عرب کی سرحدوں کے سنگم پر ہونے والی ایک پریڈ کے دوران سعودی عرب نے اپنے ایٹمی طاقت سے لیس میزائلوں کو دنیا کے سامنے پہلی دفعہ پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں سعودی عرب ایٹمی میزائل برسانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ پریڈ دنیا بھر میں مرکز نگاہ بننے والی فوجی مشقوں ’’عبداللہ کی تلوار‘‘ کے اختتام پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی ایک انتہائی اہم بات اس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی موجود تھی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران اور امریکہ کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ ان کے درمیان معاہدے سے خوش نہیں ہے . امریکی اخبار کے مطابق چین سے حاصل کئے گئے میزائلوں کی نمائش کے دوران پاکستانی آرمی چیف کی موجودگی کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ سعودی عرب اب امریکہ کا محتاج نہیں بلکہ پاکستان کی مدد سے اپنی ایٹمی قوت میں اضافہ جاری رکھے گا۔

مزید : بین الاقوامی