دل کو مضبوط کرنے والی غذائیں

دل کو مضبوط کرنے والی غذائیں
دل کو مضبوط کرنے والی غذائیں

  



بوسٹن (بیورورپورٹ) پھل، دودھ اور گوشت جیسی مہنگی غذائیں یقیناً اچھی صحت کیلئے ضروری ہیں مگر خوش قسمتی سے جو غذا انسانی صحت کیلئے بنیادی ترین اہمیت کا حامل ہے وہ نسبتاً کم قیمت میں آسانی سے دستیاب ہے اور یہ غذا ہے ہمارے روزمرہ استعمال میں آنے والا اناج۔ اناج کی قدرے باآسانی دستیابی کی وجہ سے ہم اکثر اس کو وہ اہمیت نہیں دیتے جس کا یہ حقدار ہے۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ گندم، مکئی، جو وغیرہ پر مشتمل غذاوں سے کہیں زیادہ ہے۔ خصوصاً وہ لوگ جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے ہیں وہ اگر روزانہ ناشتے میں ایک پیالہ اناج پر مشتمل غذا کا استعمال کریں تو ان کی زندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے معلوم کیا کہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے افراد نے جب فائبر سے بھرپور اناج کا استعمال شروع کیا تو اگلے نو سال میں ان کی موت کا خطرہ 25 فیصد کم ہوگیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے کہ اگر آپ اپنی غذا میں اناج کا استعمال زیادہ کریں تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...