شاپنگ بیگ نے چینی مزدور قیدی کی درخواست امریکہ پہنچا دی

شاپنگ بیگ نے چینی مزدور قیدی کی درخواست امریکہ پہنچا دی
شاپنگ بیگ نے چینی مزدور قیدی کی درخواست امریکہ پہنچا دی

  



نیویارک(بیورونیوز) مصائب و آرام کا شکار ایک چینی مزدورقیدی نے اپنی شکایت ایک منفرد طریقہ سے امریکہ پہنچادی۔ اگرچہ یہ چینی شخص ایک ایسی جیل میں قید تھا جہاں فون یا انٹرنیٹ تو دور کی بات کسی سے مل کر حالِ دل کہنے کی بھی اجازت نہ تھی اس کے باوجود اس قیدی نے اپنا دکھڑا امریکہ پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 28 سالہ امریکی خاتون نے کپڑے اور جوتے بنانے والی ایک امریکی کمپنی سے کچھ خریداری کی اور اسے ایک شاپنگ بیگ میں یہ سامان ڈال کر دیا گیا،جب وہ اسی شاپنگ بیگ میں ایک رسید تلاش کررہی تھی تو بیگ سے چینی قیدی کا رقعہ برآمد ہوگیا۔ ایک سفید کاغذ پر اس قیدی نے اپنا ای میل ایڈریس لکھا تھا اور ساتھ ہی اپنی ایک تصویر بھی رکھی تھی۔ پیغام میں لکھا تھا کہ وہ چین کی ایک جیل میں بدترین سلوک کا شکار تھا۔ دن میں تیرہ گھنٹے کام کررہا تھا اور ظلم و ستم کا شکار تھا۔ اس نے مدد کی درخواست کی تھی۔ خاتون نے کہا کہ پیغام پڑھ کر اسے شدید صدمہ پہنچا اور اس نے یہ شکایت متعلقہ لوگوں تک پہنچائی، لیکن تاحال اس مظلوم قیدی کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...