ہسپتال کی ایمرجنسی میں شادی

ہسپتال کی ایمرجنسی میں شادی
ہسپتال کی ایمرجنسی میں شادی

  



پٹس برگ (نیوزڈیسک) جب سچی محبت اپنے جوبن پر ہو تو موت بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ایک امریکی جوڑے نے ہونے والے دلہا کو ہارٹ اٹیک ہونے کے باوجود شادی کا پروگرام ملتوی نہیں اور ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں ہی اپنی شادی کی تقریب سرانجام دی۔ 68 سالہ باب ایڈمز اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ شادی کی تقریب کے لئے رواں دواں تھا کہ اچانک اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ محبت سے سرشار باب نے فیصلہ کیا کہ چاہے جو بھی وہ اپنی شادی کی تقریب کو ملتوی نہیں کرے گا۔ اگرچہ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل ہونا پڑا لیکن وہ وہیں پر اپنی محبوبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ باب کی دلہن میری نے بتایا کہ ان کی ملاقات 36 سال پہلے ہوئی تھی اور حال ہی میں اس کی پوتی نے جب اس کی تصویریں فیس بک پر بھیجیں تو باب نے اسے ڈھونڈ لیا، واضح رہے کہ میری خود بھی متعدد بار ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکی ہے۔

مزید : تفریح