خود کو آگ لگا کر سیاستدان کو بھی مارڈالا
لکھنو (بیورورپورٹ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں مصائب کے ستائے عوام اپنے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی جان کے بھی درپے ہوگئے ہیں۔ انڈیا کے قومی ٹی وی ’’دور درشن‘‘ پر پیش کئے جانے والے ایک الیکشن پروگرام نے اس وقت ایک دردناک سانحے کی صورت اختیار کرلی جب حاضرین میں سے ایک شخص نے اچانک سٹیج پر آکر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی اور سٹیج پر موجود ایک سیاستدانوں کو دبوچ کر اپنے ساتھ ہی جلا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام ایک پارک میں ریکارڈ کیا جارہا تھا اور اس میں پانچ مقامی سیاستدان بطور مہمان مدعو کئے گئے تھے۔ پروگرام کے اختتام کے قریب درگیش کمار نامی شخص نے اچانک مجمع سے باہر آکر خود کو آگ لگائی اور بہوجن سماج پارٹی کے سیاستدان قمرالزماں فوجی کو بھی اپنے ساتھ دبوچ کر جلا ڈالا۔ ڈاکٹروں کے مطابق درگیش کا جسم 95 فیصد جل چکا ہے اور حملے کا شکار سیاستدان بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔