عوام میں ’پاکستان آئیڈل‘ کو بہت پذیرائی ملی

عوام میں ’پاکستان آئیڈل‘ کو بہت پذیرائی ملی
عوام میں ’پاکستان آئیڈل‘ کو بہت پذیرائی ملی

  



انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور عوام کا فیصلہ آگیا۔پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی مقابلے کا پہلا سیزن اختتام پذیر ہوا اورزماد بیگ پہلے پاکستان”آئیڈل“بن کر ابھر ے ہیں۔ اس مقابلے کے ججز بشریٰ انصاری،علی عظمت اور حدیقہ کیانی کئی ماہ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ”آڈیشنز“کا انعقاد کرتے رہے تاکہ قوم کی نمائندگی کے لئے بہترین آواز ڈھونڈی جا سکے۔ان آڈیشنز کے نتیجے میں ملک بھر سے 24افرادکو مقابلے کے لئے چنا گیا۔موسیقی کا کانٹے دار مقابلے کئی ہفتے تک جاری رہا اور بالآخر محمدشعیب اور زماد بیگ آمنے سامنے آگئے۔اس مقابلے کے فائنل نے بھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

مقابلے کے فریقین توایک طرف ججز کی پرفارمنس بھی انتہائی جاندار تھی۔اس کے بعد موسیقی کی دنیا کے لیجنڈ استاد حامد علی خان،عابدہ پروین اورسجاد علی کی شاندار پرفارمنس نے شوکا مزہ دوبالا کردیا۔ان کے بعد ہردلعزیز شخصیت، جوکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں، علی ظفر کی آمد ہوئی۔انہوں نے علی عظمت کے ساتھ مل کر پیپسی کا تازہ ترین گانا”دل مانگے ابھی“ گایا توگو یاشائقین کے پیسے پورے کر دیئے۔

ان انتہائی بھرپور پرفارمنسز کے بعد وہ گھڑی آن پہنچی جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا۔ دس لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے اس مقابلے میں اپنا ووٹ ڈالااور زماد بیگ فتح کے حقدار ٹھہرے۔انعام کے طورپر انہیں نئی ہنڈا اسپائرکاراور 25لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ پیپسی کی جانب سے لاکھوں روپے کا میوزک معاہدہ بھی آفرکیاگیا۔

اس مقابلے کے اختتام پذیر ہوتے ہی پیپسی نے زماد بیگ کے لئے مبارکباد کا اشتہار نشرکیا اوراس طرح اس میدان میں بھی بازی لے گیا۔یہ حقیقت ہے کہ پیپسی ہمیشہ سے ہی ملک میں موسیقی کے فروغ میں پیش پیش ہے۔علی ظفر،سٹرنگز اور وائٹل سائنز سمیت موسیقی کی دنیاکے بڑے بڑے ستارے اس نام کے ساتھ جڑے رہے۔”پاکستان آئیڈل“کے پیچھے بھی پیپسی کایہی فلسفہ تھاکہ ملک میں ٹیلنٹ تلاش کیا جائے اور اسے اپنے آپ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔یہ سفر کسی طرح بھی آسان نہ تھا۔ملک بھرسے ہزاروں افراد اس مقابلے کاحصہ بنے اور بالآخر ایک نے معرکہ مارلیا تاہم ابھی توصرف آغاز ہواہے۔بہت کام باقی ہے اور ابھی مزید سیزن بھی آنے ہیں۔یقینا ہمیں اوربہت ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ایک مرتبہ پھر زماد بیگ کو جیت مبارک ہو اورمیوزک انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پیپسی کو جتنی داد دی جائے کم ہے۔

مزید : بلاگ


loading...