لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا
لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

  



واشنگٹن (بیورورپورٹ) مردوں کی عورتوں پر فضیلت کی خام خیالی روز اول سے ہی انسانی تاریخ کا حصہ چلی آرہی ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں مرد اپنے آپ کو عورتوں سے برتر سمجھتے چلے آئے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسے مردوں میں شامل ہیں تو ذرا اس خبر کو دھیان سے پڑھیے۔ امریکی سائیکولاجی ایسوسی ایشن کی تحقیق کہ جس میں تقریباً سو سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے، نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سکول کے ہر مضمون میں لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی ہے اور لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے واضح طور پر بہتر رہی ہے۔ اگرچہ لڑکے ریاضی اور سائنس کے مضامین میں لڑکیوں کے قریب قریب پہنچ سکے ہیں مگر دیگر تمام مضامین لڑکیوں نے لڑکوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی پتا چلی کہ وقتی طور پر کسی ٹیسٹ میں سڑکوں کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے لیکن سکول کی کارکردگی جو کہ ایک لمبے عرصہ پر محیط ہوتی ہے اس میں لڑکیاں واضح طور پر برتر ہیں۔ اس تحقیق میں 30 ممالک سے ڈیٹا لیا گیا اور تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ لڑکوں اور تقریباً چھ لاکھ لڑکیوں کی کارکردگی کا مطالعہ کیا گیا۔

مزید : تفریح


loading...