ذیابیطس، دماغ کے لئے انتہائی خطرناک

ذیابیطس، دماغ کے لئے انتہائی خطرناک
ذیابیطس، دماغ کے لئے انتہائی خطرناک

  



پرنسٹن (بیورورپورٹ) ذیا بیطس کا مرض اپنے مخصوص مسائل کے علاوہ بعض دیگر مسائل کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس مرض کے شکار افراد میں جسم میں قدرتی طور پر شوگر لیول کو کنٹرول کرنے والے مادے انسولین کا پیدا ہونا کم ہوجاتا ہے یا یکسر طور پر ختم ہوجاتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ذیا بیطس کا اثر مریضوں کے دماغ کے سائز پر بھی ہوتا ہے۔ دماغ کی عمر میں ہر دس سال میں 2 سال کا اضافہ ہوجاتا ہے اور دماغ کا سائز بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ذیا بیطس کا دماغ سے تعلق واضح طور پر سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق میں خصوصاً ذیابیطس کے مرض کی شدت اور طوالت کے دماغ پر اثرات کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ مرض جتنا شدید ہوگا اور جتنا طویل ہوگا دماغ اتنا ہی جلدی بوڑھا ہوتا جائے گا اور اس کا سائز بھی رفتہ رفتہ کم ہوتا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...