کشمیر میں بھارتی الیکشن ’ڈرامہ‘ فلاپ

کشمیر میں بھارتی الیکشن ’ڈرامہ‘ فلاپ
کشمیر میں بھارتی الیکشن ’ڈرامہ‘ فلاپ
کیپشن: Kashmir.

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(نیوز ڈیسک)کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ کامیاب بنا نے کے لئے بھارتی حکومت نے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ گرادیئے ہیں۔مقامی اخبارات کے مطابق 1300نوجوان اورعلیحدگی پسند اسوقت بھارتی حکومت کی تحویل میں ہیں۔پچھلے چند دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔زیر حراست افراد میں سے اکثریت کو کئی کئی سال پرانے مقدمات میں گرفتار کیا گیاہے۔ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق یہ گرفتاریاں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے عمل میں لائی گئی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام اقدامات کے باوجود بدھ کے روز عوام کی پولنگ میں دلچسپی کہیں نظر نہ آئی۔کئی ضلعوں میں تو 10فیصد سے بھی کم لوگوں نے ووٹ ڈالا۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں پولیس اور کشمیر ی نوجوانوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔نوکدال میں پولیس کی فائرنگ سے شبیر احمدنامی طالب شہید ہوگیا۔ان مظالم کے خلاف کشمیری رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے ہڑتال کی کال بھی دی گئی ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے حقوق کے علمبردار بدھ کے روز کدھ غائب رہے؟