پاک برطانیہ تجارت 3ارب پاونڈ تک بڑھانے پراتفاق ،نوازشریف اورڈیوڈ کیمرون کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈکیمرون کی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیاگیا ۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں2015تک پاک برطانیہ تجارت 3ارب پاونڈ تک بڑھانے اور لاہورمیں برطانیہ کا ڈپٹی ہائی کمشنر بنانے پراتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں جاری بحرانوں پر قابو پانے کیلے پاکستان اوربرطانیہ میں توانائی مذاکرات شروع کئے جائیں گے ۔ملاقات میں یہ بھی طے پایاکہ برطانیہ پاکستان میں ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے معاونت کرے گا ۔پنجاب ،خیبرپختونخواہ اورسندھ میں انگریزی تعلیم کی معیاری فراہمی کیلئے برٹش کونسل10لاکھ لیڈی ٹیچرز کو تربیت فراہم کرے گا ۔پروگرام کے تحت برطانیہ ہرسال90 اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون نے پاکستان میں تعلیمی بجٹ دوگنا کرنے کا خیرمقدم کیاہے۔