کیاآپ کو لفظ ’جمعہ‘ کا مطلب معلوم ہے،مبارک دن کے بارے میں ایمان افروز حقائق جانئے

کیاآپ کو لفظ ’جمعہ‘ کا مطلب معلوم ہے،مبارک دن کے بارے میں ایمان افروز حقائق ...
کیاآپ کو لفظ ’جمعہ‘ کا مطلب معلوم ہے،مبارک دن کے بارے میں ایمان افروز حقائق جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک)ہر مسلمان کے لئے جمعہ المبارک کا دن بہت بابرکت اور رحمتوں سے بھرا ہوتا ہے کہ اس دن ہم تیار ہوکر اہتمام کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔کیا آپ کو لفظ جمعہ کا مطلب اور اس کے بارے میں دیگر باتوں کا علم ہے؟آئیے آپ کو اس بابرکت دن کے بارے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں۔
’جمعہ‘عربی زبان کے لفظ ’ال جم‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب اکٹھے ہونے یا جمع ہونے کے ہیں۔اس دن کے لئے اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو قرآن پاک کی ’سورة جمعہ ‘ میں حکم دیا ہے کہ ’اے ایمان والو!جب جمعہ کے دن نماز کے لئے بلایا جائے تو جلدی کرو۔خرید وفروخت بند کردو اور اگر سمجھو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔‘
مسلمانوں کا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر بہت سے انعامات کئے ہیں جن میں رمضان المبارک کا مہینہ اور جمعہ کے دن شامل ہیں۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ ہفتے کے دنوں میں جمعہ کا دن بہترین ہے ،اس دن اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا،اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا،اسی دن انہیں وہاں سے نکالا گیا اور قیامت بھی اسی روز واقع ہوگی۔
نماز جمعہ ادا کرناانتہائی ضروری بات ہے۔روایت ہے کہ فرشتے اس روز لوگوں کے انتظار میں بیٹھتے ہیں۔نبی آخری الزماں ﷺکا کہنا ہے کہ جس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے اس کے دروازے پر فرشتے موجود ہوتے ہیں تا کہ نماز ادا کرنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے۔
جمعہ کے روز ایک ساعت ایسی ہوتی ہے جب دعا قبول کی جاتی ہے۔حضرت ابوہریرہ رجی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے روز میں ایک ساعت ایسی ہوتی ہے جب اہل ایمان کی دعا قبول کی جاتی ہے۔
اس دن کی گئی خیرات کا مقام بھی بہت بلند ہے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن کی گئی خیرات سب سے افضل ہے۔
جمعہ کا دن مسلمانوں کے لئے عید کے دن جیسا ہے۔ابن عباس رضی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ جمعہ کا دن خوشی کا دن ہے لہذا جو بھی یہ دن دیکھے اسے چاہیے کہ غسل کرے۔ایک اور روایت میں ہے کہ جو کوئی اس دن غسل کرے، خوشبو لگائے،بہترین کپڑے پہنے اور امام کی بات کے
دوران خاموشی کے ساتھ اس کی بات سنے اس کے اس دن اور اگلے جمعے کے دن تک گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -