کھلنا ٹیسٹ ، کھیل کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے دوسرے دن نہ صرف باؤلرز چھائے رہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں نے بھی بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جسکی تعریف کی جانی چاہئیے ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا کریڈٹ کپتان مصباح الحق کو جاتا ہے وہ جس طرح ٹیم کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور آج کھیل کے آغاز سے ہی بنگالی بیٹسمینوں کو شدید دباؤ میں رکھا جس کیوجہ سے وہ گزشتہ روز کے رنز میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور کم سکور میں ہی آؤٹ ہوگئے باؤلرز نے حریف بیٹسمینوں کو دباؤ میں کھلایا جب کھیل شروع ہوا تو لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آج بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک بڑاسکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن پاکستانی باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی اور اس کے بعد جب پاکستانی بیٹسمین بیٹنگ کرنے کے لئے آئے تو ان میں جو اعتماد نظر آیا وہ بھی قابل تعریف ہے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جس طرح سنچری سکور کی اور جم کر کھیلے اور ابھی تک ناٹ آؤٹ ہیں ایک طویل عرصہ کے بعد ان کی جانب سے اچھا کھیل دیکھنے کو ملا اور امیدہے کہ جس طرح پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھے کھیل کا آغاز کیا ہے بنگلہ دیش کے خلاف وہ ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گے ابھی تک اس ٹیسٹ میچ کے بارے میں یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگا یا اس کا نتیجہ نکلے گا لیکن امید ہے کہ بنگالی کرکٹ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ میچ کا نتیجہ نکلے بہرحال اسوقت اس ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی گرفت مضبوط ہے اور امید ہے کہ محمد حفیظ آج ڈبل سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اظہر علی بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ان کی بھی سنچری آج مکمل ہونے کی امید ہے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کی ضٗرورت ہے اس لئے آ ج کھیل کے تیسر ے روز پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت محتاط ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو اسی طرح دباؤ میں رکھنا چاہئیے پاکستانی ٹیم اس وکٹ پر ایک بہت بڑا سکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ابھی بہت بیٹنگ لائن موجود ہے ۔