گھریلو چٹکلے
*چہرے کے داغ دھبے دور کرنا
ایک گلاس پانی لے کر دو عدد لیموں کا رس اس میں ملادیں پھر اس آمیزے کو برف جمانے والی ٹرے میں جمالیں پھر روزانہ ایک ٹکڑا نکال کر چہرے پر ملیں۔ چہرہ صاف ہوجائے گا۔
*پلاسٹک کے برتنوں کی صفائی
کثرت سے استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں، بوتلوں پر کچھ داغ پڑ جاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کر تیز گرم پانی میں بھگو دیں، ایک گھنٹے بعد برتنوں کو نکال کر وم سے دھولیں، برتن چمک اٹھیں گے۔ پلاسٹک کے ڈنر سیٹ اور بوتلوں کے ڈھکن وغیرہ پر بھی آزماسکتے ہیں، نتائج حیران کن ہوں گے۔
*نکسیر کا علاج
آپ کو نکسیر کی بیماری ہے تو آپ آملے کو ایک دن کیلئے پانی میں بھگودیں۔ اس کے بعد اس پانی کے چار قطرے روزانہ ناک میں ڈالیں۔ انشاء اللہ آرام آئے گااور جب نکسیر بہے تو پیاز کاٹ کر ضرور سونگھیے۔
*پاؤں کا پسینہ کم کرنے کی ترکیب
اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاؤں میں بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملا کر اس سے پاؤں دھوئیں، پسینہ آنا کم ہوجائے گا۔
*ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کیلئے اس دیگچی کو جس میں دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگادیں ، ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔
*بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ کیلئے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں ، بالکل صاف پائیں گے۔
*دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کر اس میں دو سبز مرچیں ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑےئے اور پھر دیکھئے دہی جلد اور سخت جمے گا۔
*اکثر کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے، اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سرکہ چولہے کے پاس رکھ دیں ،خوشبو نہیں پھیلے گی۔ ***