نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورکا آغاز چار روزہ ٹور میچ سے کریگی
ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئند ہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی، یہ میچ 8 سے 11 مئی تک ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 14 سے 17 مئی تک وارسیسٹر شائر کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لندن جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 مئی سے 2 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔