پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 24 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 24 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔مصباح الحق، شاہدآفریدی، یونس خان اور اظہر علی کو اے کیٹیگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پلیئرز نے ورلڈ کپ سے پہلے آفر کیا گیا سینٹرل کنٹریکٹ مسترد کردیا تھا، پی سی بی کی پلیئرز کو رام کرنے کی کوششیں جاری ہیں، نیا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ جس کے تحت تینوں طرز کے کپتانوں سمیت یونس خان کو اے کیٹیگری دی جائے گی۔فہرست حتمی منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھیجی جائیگی، پاکستانی پلیئرز بنگلادیش سے وطن واپسی پر سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کریں گے۔کھلاڑیوں کے پی سی بی سے نئے معاہدے کی مدت یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلئے ہوگی۔