لیونڈوسکی کی فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں شرکت مشکوک
برلن ( نیٹ نیوز) بائرن میونخ کے فٹ بالر روبرٹ لیونڈوسکی کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے چیمپئنز لیگ میں بارسلونا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ بائرن میونخ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیانٍکے مطابق لیونڈوسکی جرمن کپ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ کے دوران گال کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے۔
، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے اس وقت ان کی چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ واضح رہے کہ جرمن کپ سیمی فائنل میں میونخ کو ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔