سنیل نارائن پر آف اسپن گیند کرنے پر پابندی عائد

سنیل نارائن پر آف اسپن گیند کرنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن پر انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام تمام مقابلوں میں اسپن گیند کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نارائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں کوکلتہ نائٹ رائیڈرز اور حیدر آباد سن رائزرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔اس کے بعد انہیں کولکتہ نے کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹری میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے ان کے باؤلنگ ایکشن کی فوٹیج دیکھ کر شواہد جمع کیے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ نارائن کی آف اسپن باؤلنگ کا ایکشن غیر قانونی ہے۔نارائن کی انڈین بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں آف اسپن باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن وہ فنگر اسپن اور سیدھی گیند کر سکتے ہیں۔